ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ہیبلوٹ گھڑی کے معاملہ میں سدرامیا کو کلین چٹ

ہیبلوٹ گھڑی کے معاملہ میں سدرامیا کو کلین چٹ

Wed, 15 Mar 2017 03:41:29    S.O. News Service

بنگلور:14/مارچ(ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ سدرامیا کو بیش قیمتی ہیبلوٹ گھڑی تحفہ میں دئے جانے کا معاملہ گزشتہ سال سرخیوں میں رہا اپوزیشن پارٹیوں نے اس معاملے کو بنیاد بناکر سدرامیا کی کرسی ہلادی تھی، اس کے بعد وزیر اعلیٰ سدرامیا کو یہ گھڑی سرکاری خزانے میں جمع کرنی پڑی، اور اس گھڑی کے لین دین میں رشوت ستانی کے الزامات کی جانچ کیلئے انسداد کرپشن بیورو کو ہدایت دینی پڑی۔ اب انسداد کرپشن بیورو نے اس گھڑی کے متعلق تحقیقات مکمل کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدرامیا کو کلین چٹ جاری کردی ہے۔ یہ گھڑی وزیر اعلیٰ سدرامیا کو دوبئی میں مقیم ایک این آر آئی ڈاکٹر گریش چندر شرما نے بطور تحفہ پیش کی تھی، اس کیس میں اپنے آپ کو بے قصور ثابت کرنے کے سبب وزیراعلیٰ سدرامیا نے اپنے لئے بہت بڑی راحت حاصل کی ہے۔اس سلسلے میں ریاستی حکومت کی طرف سے تمام تفصیلات اے سی بی کو مہیا کرائی گئی تھیں۔ بتایاجاتاہے کہ نٹراج شرما، وکیل ٹی جے ابراہم، آر ٹی ای کارکن رام مورتی گوڈا اور دیگر نے سدرامیا کے خلاف اے سی بی میں شکایت درج کرائی تھی۔ان تینوں نے وزیراعلیٰ سدرامیا پر بیش قیمتی 70لاکھ روپے مالیت کی ہیبلوٹ گھڑی بطور تحفہ لینے اور قانون شکنی کاالزام لگایا تھا۔ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ وزیراعلیٰ سدرامیا کی طرف سے یہ گھڑی بطور تحفہ حاصل کرنے میں کسی طرح کی قانون شکنی نہیں کی گئی ہے۔ 


Share: